مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نماز مغرب و عشاء کے بعد صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سےمجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں عوام کے مختلف طبقات کے علاوہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی، مجلس میں خطباء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام (ص) کی پارہ جگر ، نور نظر اورشہزادی کونین صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب پیش کئے ۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزاداری کا یہ سلسلہ جو پیر کے دن 4 خرداد سے آغازہوا ہے وہ جمعہ کے دن 8خرداد 1388ہجری شمسی تک جاری رہےگا۔
آپ کا تبصرہ